’’ ان لوگوں کو ضمانت نہیں دے سکتے‘‘سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا

’’ ان لوگوں کو ضمانت نہیں دے سکتے‘‘سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا
’’ ان لوگوں کو ضمانت نہیں دے سکتے‘‘سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گیس چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گیس چوروں کوضمانت نہیں دے سکتے، ملزم پرعائد جرم ثابت ہوگیا تو 14 سال قید کی سزابنتی ہے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گیس چوری کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،لکی مروت کے رہائشی ملزم نے ضمانت کیلئے درخواست دائرکی تھی،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ملزم چوری کی گیس سے بجلی بناکرفروخت کرتاتھا،متعلقہ محکمہ پوچھنے آئے توملزم پستول تان لیتاتھا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ملزم کے گھر سے جنریٹر بھی برآمد ہوا،وکیل ملزم نے کہا کہ لکی مروت میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،اتنی لوڈشیڈنگ میں جنریٹررکھنا سب کی مجبوری ہے،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ملزم پورے محلے کوبجلی فروخت کرتاتھا ،عدالت نے گیس چوری کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گیس چوروں کوضمانت نہیں دے سکتے،ملزم پرعائد جرم ثابت ہوگیا تو 14 سال قید کی سزابنتی ہے۔