” یہ چیز کس نے تحفے میں دی؟“ بلاول بھٹو سے تفصیلات مانگ لی گئیں

” یہ چیز کس نے تحفے میں دی؟“ بلاول بھٹو سے تفصیلات مانگ لی گئیں
” یہ چیز کس نے تحفے میں دی؟“ بلاول بھٹو سے تفصیلات مانگ لی گئیں

  


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سے وضاحت مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویز میں اسلام آباد میں پانچ جائیدادیں اور دبئی میں ولاز تحائف کی مد میں ظاہر کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...