فیصل آباد کے پولیس کانسٹیبل نیامت نے دھوکے سے چینی باشندوں کو مسیح ظاہر کر کے عیسائی لڑکیوں سے شادیاں کروانا شروع کر دیں لیکن حقیقت اس وقت کھلی جب۔۔

فیصل آباد کے پولیس کانسٹیبل نیامت نے دھوکے سے چینی باشندوں کو مسیح ظاہر کر کے ...
فیصل آباد کے پولیس کانسٹیبل نیامت نے دھوکے سے چینی باشندوں کو مسیح ظاہر کر کے عیسائی لڑکیوں سے شادیاں کروانا شروع کر دیں لیکن حقیقت اس وقت کھلی جب۔۔

  


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)چینی بدھ مت نوجوانوں کی فیصل آباد میں بھی عیسائی لڑکیوں سے شادیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،فیصل آباد کاپولیس کانسٹیبل کلیمنٹ نیامت غریب خاندانوں کولڑکے عیسائی ہونے کی یقین دہانی کراتا ہے،شادی کر کے چین پہنچنے والی لڑکیوں نے حقیقت آشکار ہونے پر والدین کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کلیمنٹ نیامت نامی پولیس کانسٹیبل کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عیسائی لڑکیوں کی شادیاں چائنیز مردوں کو عیسائی ظاہر کر کے کرواتا اور شادی کے بعد انہیں بہترین سہولتوں کی فراہمی کا لالچ دے کر ان سے بھاری رقوم وصول کرتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کلیمنٹ نیامت نے چند روز قبل چک نمبر232ر۔ ب کی رہائشی ثناءیونس کی شادی LU SONQQANایک چائنیز نوجوان سے کروائی، اگست 2018ءمیں چیلو کالونی چک جھمرہ روڈ کی ارباب ندیم کی شادی ZHAO HANGنامی چائنیز مرد سے کروائی۔ اکتوبر 18ءمیں بھائی والا کی کرن کی شادی WUJINنامی چینی شہری سے کروائی۔ اسی طرح چک 207ر۔ ب مغل پورہ نمبر 2کی فریحہ کی شادی بھی ایک چائنیز سے اور خانوآنہ کی مہوش کی شادی بھی ایک چائنیز مرد سے کروائی۔ ذرائع کے مطابق کلیمنٹ نیامت بھاری رقوم کے لالچ میں بدھ مت چائنیز مردوں کو عیسائی ظاہر کرکے عیسائی خاندانوں کو راضی کر لیتا ہے۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب شادی کے بعد چین جانے والی بعض عیسائی خواتین حقیقت آشکار ہونے پر صورتحال سے والدین کو آگاہ کیا۔کلیمنت نیامت کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے چینی لڑکوں کی عیسائی خاندانوں میں شادیاں کروانے کا سلسلہ کینال روڈ پر واقع ایڈن گارڈن سوسائٹی میں چینی باشندوں کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران شروع کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...