ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹیموں کو پوائنٹس کس طرح ملیں گے؟ دلچسپ ترین طریقہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹیموں کو پوائنٹس کس طرح ملیں گے؟ دلچسپ ترین طریقہ
ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹیموں کو پوائنٹس کس طرح ملیں گے؟ دلچسپ ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے پوائنٹس کی تقسیم کا دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے، اس میں میچز کی تعداد 2ہو یا 5 مجموعی پوائنٹس 120 ہی ہوں گے۔ 2 میچز کی سیریز میں فتح پر 60پوائنٹس، ٹائی پر 30اور ڈرا پر 20پوائنٹس ملیں گے، 3 میچز میں فتح پر 40پوائنٹس، ٹائی پر 20اور ڈرا پر 13پوائنٹس حاصل ہوں گے۔ 4میچز کی سیریز میں کامیاب ٹیم کو 30، ٹائی پر 15اور ڈرا پر 10پوائنٹس ملیں گے۔ اسی طرح 5 میچز کی سیریز میں ہر مقابلے میں فتح پر 24، ٹائی پر 12اور ڈرا پر 8پوائنٹس حاصل ہوں گے۔پاکستان کی 2برس کے اس دورانیے میں 5سیریز صرف 2میچز پر مشتمل ہیں،گرین کیپس رواں برس سری لنکا ہوم اور آسٹریلیا اوے، آئندہ سال بنگلہ دیش ہوم، نیوزی لینڈ اوے اور 2021میں جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز کھیلیں گے۔ اس دوران اگلے سال انگلینڈ سے 3ٹیسٹ میچز کی اوے سیریز بھی شیڈول ہے۔اس حساب سے پاکستان کو 2میچز کی ایک سیریز میں کلین سوئپ سے 120پوائنٹس مل جائیں گے، ایک میچ جیتا تو 60پوائنٹس پکے لیکن اگر شکست ہوئی تو پھر اتنے ہی پوائنٹس سے ہاتھ بھی دھونا پڑیں گے۔

مزید :

کھیل -