” میں نے ایمپائر سے ایسی کوئی بات نہیں کی “ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر چار رنز اضافی ملنے پر بین سٹوکس نے خاموشی توڑ دی

” میں نے ایمپائر سے ایسی کوئی بات نہیں کی “ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر ...
” میں نے ایمپائر سے ایسی کوئی بات نہیں کی “ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر چار رنز اضافی ملنے پر بین سٹوکس نے خاموشی توڑ دی

  


لندن(نیٹ نیوز) ورلڈ کپ 2019ءکے سنسنی خیز اختتام کے بعد اب برطانوی آ ل راﺅنڈر بین سٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ فائنل کے آخری اوور میں انہوں نے امپائرزسے اوور تھرو کے رنز واپس لینے کا نہیں کہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند میں پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین باﺅنڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن سٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔آئی سی سی کے قانون 19.8کے مطابق”اگر فیلڈر کی جانب سے جان بوجھ کر یا ویسے ڈرگئی تھرو بائونڈری کے پار چلی جائے تو بیٹنگ سائیڈ کو اس باو¿نڈری کے ساتھ اتنے ہی رن ملنے چاہیے۔

مزید : کھیل


loading...