پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان قومی اسمبلی نااہل ہوں گی یا نہیں ؟اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، ملیکہ بخاری،کنول شوزب اورتاشفین صفدرکیخلاف درخواستیں دائرہیں،الیکشن کمیشن نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ کنول شوزب مس کنڈکٹ کی مرتکب پائی گئیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیاپبلک آفس ہولڈرکاکنڈکٹ ٹھیک ہے،وکیل کنول شوزب نے کہا کہ مشروط معافی مانگنے کےلئے تیارہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔