ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا
ڈالر سستا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوگرانے پٹرولیم ڈویژن سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی ہے جس پر عوام پر یشان دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک چھوٹی سی خوشخبری یہ آئی ہے کہ انٹر بینک میںڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مندی چھاگئی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی 32 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور اس وقت انڈیکس 31 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر ہے ۔

مزید : بزنس


loading...