چودھری شوگر ملزکیس،نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا

چودھری شوگر ملزکیس،نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا
چودھری شوگر ملزکیس،نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز چودھری شوگر ملز کیس میں آج نیب لاہور میں پیش ہوئیں جہاں 3 رکنی ٹیم نے مریم نواز سے چودھری شوگر ملز کیس سے متعلق45 منٹ تحقیقات کی ،مریم نواز نیب لاہور ٹیم کو تحقیقات میں مطمئن نہ کرپائیں جس پر نیب لاہور نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نوازآئندہ پیشی پر تمام ریکارڈ لے کرپیش ہوں،مریم نواز کو نیب لاہور پیشی پر سوالنامہ بھی دیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...