ابھی رشتہ ہوا یا نہیں اور شادی کب ہو گی؟ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد حسن علی نے بھی واضح اعلان کر دیا

ابھی رشتہ ہوا یا نہیں اور شادی کب ہو گی؟ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد حسن علی نے ...
ابھی رشتہ ہوا یا نہیں اور شادی کب ہو گی؟ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد حسن علی نے بھی واضح اعلان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شادی سے متعلق ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا اور جیسے ہی کچھ ہو گا، مداحوں کو بتا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری شادی سے متعلق ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا اور ابھی ہم دونوں کے خاندانوں نے مل بیٹھ کر اس بارے میں معاملات طے کرنے ہیں۔ میں انشاءاللہ بہت جلد عوام کو آگاہ کروں گا۔“

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی ہریانہ کی لڑکی شامیہ آرزو کو دل دے بیٹھے ہیں جو انگلینڈ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دبئی میں اپنے والدین کیساتھ مقیم ہیں اور ایمریٹس ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں کے خاندانوں نے ملاقات کر کے معاملات طے کر لئے ہیں اور 20 اگست کو نکاح کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رخصتی اگلے سال ہو گی تاہم اب حسن علی نے واضح کیا ہے کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا اور دونوں کے خاندانوں نے مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...