جعلی اکاونٹس کیس، نیب نے پہلی ریکوری کرلی، کتنے پیسے نکلوائے اور کن سے؟ بڑی خبر آ گئی

جعلی اکاونٹس کیس، نیب نے پہلی ریکوری کرلی، کتنے پیسے نکلوائے اور کن سے؟ بڑی ...
جعلی اکاونٹس کیس، نیب نے پہلی ریکوری کرلی، کتنے پیسے نکلوائے اور کن سے؟ بڑی خبر آ گئی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) جعلی بینک اکائونٹس کیس کی ریکوری میں نیب کو پہلی بڑی کامیابی مل گئی، تین گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کے ذریعے دو ارب سے زائد کی رقم لوٹا دی، احتساب عدالت نے بھی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی۔جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کا پلی بارگین قانون کام کرگیا بڑی رقم سے ریکوری کا ا?غاز ہوا اور تین گرفتار ملزمان نے اربوں روپے کی رقم واپس کر دی۔نیب اعلامیے کے مطابق نوری آباد پاور پلانٹ کے تین ملازمین خورشید جمالی، آصف محمود اور عارف علی سے دو ارب بارہ کروڑ روپے وصول کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے سندھ حکومت کے افسران سے ملکر کرپشن کی تھی۔تینوں ملزمان نے جسمانی ریمانڈ کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، چیئرمین نیب کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست کی منظوری کے بعد ملزمان نے رقم لوٹا دی۔پلی بارگین کے بعد نیب کی جانب سے ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کا کہنا تھا کہ اپنی خوشی اور رضامندی سے رقم واپس کی، جس پر عدالت نے بھی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زردای اور فریال تالپور سمیت مجموعی طور پر پچیس ملزمان گرفتار ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...