آپ کے اکاﺅنٹ میں 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر دبئی سے کیسے آئے؟نیب کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دیدیا

آپ کے اکاﺅنٹ میں 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر دبئی سے کیسے آئے؟نیب کے سوال پر مریم نواز ...
آپ کے اکاﺅنٹ میں 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر دبئی سے کیسے آئے؟نیب کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دیدیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نیب پیشی میں کسی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نیب کے سوال کیا کہ آپ کے اکاﺅنٹ میں 4 کروڑ80 لاکھ ڈالردبئی سے کیسے آئیں،کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ،آپ عباس شریف اور میاں شریف سے پوچھیں،اس پر نیب نے کہا کہ عباس شریف اور میاں شریف تو فوت ہو چکے ہیں ان سے کیسے پوچھیں،نیب ٹیم نے کہا کہ ہم نے آپ کو سمن بھیجا تھا آپ نے اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا ،اس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے ،نیب ٹیم نے کہا کہ آپ کے ایک کروڑ کے شیئرز ہیں اور آپ کہہ رہی ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں ؟۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...