حسن علی کی ہونے والی دلہن کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئیں، سوشل میڈیا پر دھوم

حسن علی کی ہونے والی دلہن کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئیں، سوشل میڈیا پر دھوم
حسن علی کی ہونے والی دلہن کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئیں، سوشل میڈیا پر دھوم

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی کی شادی کی خبروں کے بعد ان کی ہونے والی دلہن کی مبینہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی ہریانہ کی لڑکی شامیہ آرزو کو دل دے بیٹھے ہیں جو انگلینڈ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دبئی میں اپنے والدین کیساتھ مقیم ہیں اور ایمریٹس ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں اور اب ان کی مبینہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر ان کے مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ دونوں کے خاندانوں نے ملاقات کر کے معاملات طے کر لئے ہیں اور 20 اگست کو نکاح کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رخصتی اگلے سال ہو گی تاہم اب حسن علی نے واضح کیا ہے کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا اور دونوں کے خاندانوں نے مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے ہیں۔

دوسری جانب حسن علی نے اپنی شادی کے حوالے سے معاملات طے ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ”میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری شادی سے متعلق ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا اور ابھی ہم دونوں کے خاندانوں نے مل بیٹھ کر اس بارے میں معاملات طے کرنے ہیں۔ میں انشاءاللہ بہت جلد عوام کو آگاہ کروں گا۔“

مزید : کھیل


loading...