مریم نوازشریف نے نیب پیشی کے دوران کافی پینے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا ؟ جانئے

مریم نوازشریف نے نیب پیشی کے دوران کافی پینے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا ؟ ...
مریم نوازشریف نے نیب پیشی کے دوران کافی پینے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا ؟ جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز آج نیب میں پیش ہوئیں جہاں وہ سوالوں کا تسلی بخش جواب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں تاہم اس موقع پر انہوں نے نیب حکام سے کافی پینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے کافی فراہم کی گئی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نیب کے سوال کیا کہ آپ کے اکاونٹ میں 4 کروڑ80 لاکھ ڈالردبئی سے کیسے آئیں،کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ،آپ عباس شریف اور میاں شریف سے پوچھیں،اس پر نیب نے کہا کہ عباس شریف اور میاں شریف تو فوت ہو چکے ہیں ان سے کیسے پوچھیں،نیب ٹیم نے کہا کہ ہم نے آپ کو سمن بھیجا تھا آپ نے اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا ،اس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے ،نیب ٹیم نے کہا کہ آپ کے ایک کروڑ کے شیئرز ہیں اور آپ کہہ رہی ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں ؟۔

مزید : قومی


loading...