مبینہ ویڈیوسکینڈل کیس ،مرکزی ملزم میاں طارق ایک اورکیس میں اشتہاری قرار

مبینہ ویڈیوسکینڈل کیس ،مرکزی ملزم میاں طارق ایک اورکیس میں اشتہاری قرار
مبینہ ویڈیوسکینڈل کیس ،مرکزی ملزم میاں طارق ایک اورکیس میں اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج احتساب عدالت مبینہ ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دیدیاگیا۔تفصیلات کے مطابق میاں طارق پرشاپنگ مال کی زمین جعلسازی سے فروخت کرنے کاالزام ہے ،ملزم میاں طارق کیخلاف تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کیس پرسماعت کی ،ملزمان باربارعدالتی نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے عدم پیشی پرمیاں طارق سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا،عدالت نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیدیا۔واضح رہے کہ میاں طارق جعلسازی کے ایک اورکیس میں بھی اشتہاری ہے۔