حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ شامیہ آرزو کیلئے کیا چیز خرید لی ہے ؟ شاندار خبر آ گئی

حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ شامیہ آرزو کیلئے کیا چیز خرید لی ہے ؟ شاندار ...
حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ شامیہ آرزو کیلئے کیا چیز خرید لی ہے ؟ شاندار خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی بھی بھارتی حسینہ کو دل دے بیٹھے ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بھی بندھنے جا رہے ہیں تاہم سٹار کھلاڑی اس حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا ہے بلکہ رشتے کی بات چیت چل رہی ہے ۔

دی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ حسن علی نے اپنی مستقبل میں ہونے والی اہلیہ شامیہ آرزو کیلئے ایک خوبصورت گھر بھی خرید لیا ہے جس کے بناﺅ سنگھا ر کا کام تیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے اور ممکنہ طور پر شادی کی کچھ رسوم بھی وہاں ادا ہونے کی تفصیلات موصول ہور ہی ہیں ۔ رپورٹس یہ کہتی ہیں کہ حسن علی کا نکاح ممکنہ طور پر اگست کی 17 یا 18 تاریخ کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے تاہم باقی رسم و رواج ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں ہی ہوں گے ۔ پاکستانیوں کی چھوٹی بھابھی کا تعلق بھی بھارت سے ہے ۔جب حسن علی سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ مداح میری شادی کی خبر کے بارے میں جاننے کیلئے بہت بے چین ہیں لیکن میں انہوں اس وقت بتاﺅں گا جب کچھ فائنل ہو جائے گا ، مجھے دو دن کا وقت دیں جس کے بعد میں آفیشل طریقے سے اعلان کروں گا جو بھی فائنل ہو گا۔

مزید : کھیل


loading...