حسن علی شادی کا باقاعدہ اعلان کب کریں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

حسن علی شادی کا باقاعدہ اعلان کب کریں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی
حسن علی شادی کا باقاعدہ اعلان کب کریں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی بھارتی لڑکی کیساتھ شادی سے متعلق کل باقاعدہ اعلان کریں گے۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق حسن علی بھارتی لڑکی کے ساتھ شادی کا باقاعدہ اعلان کل کریں گے، حسن علی اور لڑکی کے والدین کی جانب سے اجازت کے بعد وہ اپنے جیون ساتھی کا نام اور دوسری تفصیلات اپنے مداحوں کیلئے شیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حسن علی کی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کیساتھ شادی کی خبریں سامنے آئیں جو انگلینڈ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے بعد اپنے والدین کیساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور ایمریٹس ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں۔

مقامی میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد ہمسایہ ملک کے میڈیا میں بھی اس کا چرچہ ہوا تاہم حسن علی نے اپنے ابتدائی موقف میں اس بات کی تصدیق ضرور کی تھی کہ ان کی شادی ہونے جارہی ہے تاہم ان کا کہناہے کہ ابھی بات چیت چل رہی ہے، معاملات کنفرم ہونے پر وہ اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...