ہر تین میں سے ایک کھانے کی ڈلیوری والا آپ کے کھانے کے ساتھ یہ کرتا ہے۔۔۔ باہر سے کھانا منگوانے والے ہوشیار ہوجائیں

ہر تین میں سے ایک کھانے کی ڈلیوری والا آپ کے کھانے کے ساتھ یہ کرتا ہے۔۔۔ باہر ...
ہر تین میں سے ایک کھانے کی ڈلیوری والا آپ کے کھانے کے ساتھ یہ کرتا ہے۔۔۔ باہر سے کھانا منگوانے والے ہوشیار ہوجائیں

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے اکثر لوگ بازار سے کھانا گھر پر منگواتے ہیں مگر اب ایک تحقیقاتی سروے میں ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ کوئی بھی شخص کھانا ڈلیوری بوائے کے ذریعے منگواتے ہوئے دو بار سوچے گا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق ’یو ایس فوڈ‘ نے اس تحقیقاتی سروے کا اہتمام کیا تھا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 28فیصد ڈلیوری بوائز راستے میں لوگوں کے منگوائے ہوئے کھانے میں سے کچھ حصہ کھا لیتے ہیں اور واپس اسی طرح پیکنگ کر کے باقی کھانا صارف تک پہنچا دیتے ہیں۔

اس سروے میں 1ہزار 518 ڈلیوری بوائز سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ حیران کن طور پر 54فیصد نے اعتراف کیا کہ جب وہ کھانا لیجا رہے ہوتے ہیں تو راستے میں کھانے کی خوشبو انہیں اپنی طرف راغب کرتی ہے اور ان کا دل کرتا ہے کہ وہ اس میں سے کچھ کھا لیں۔رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل ڈلیوری بوائز اوبر ایٹس (UberEats)، گرب حب (Grubhub)، ڈور ڈیش (DoorDash) اور پوسٹ میٹس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے منگوایا گیا کھانا پہنچانے کا کام کرتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...