سری لنکا میں دہشتگرد حملوں کے بعد پہلی بار مسلمان ایک بار پھر میدان میں آگئے، ایسا کیا ہوا؟ جانئے

سری لنکا میں دہشتگرد حملوں کے بعد پہلی بار مسلمان ایک بار پھر میدان میں آگئے، ...
سری لنکا میں دہشتگرد حملوں کے بعد پہلی بار مسلمان ایک بار پھر میدان میں آگئے، ایسا کیا ہوا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں کے ساتھ روابط کے الزامات پر مستعفی ہونے والے سری لنکا کے 9مسلمان وزراءنے دوبارہ حلف اٹھا لیا ہے اور کابینہ کے رکن بن گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سری لنکا میں رواں سال 21اپریل کے روز دہشت گردی کی خوفناک کارروائی ہوئی۔ کئی ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں خودکش حملے کیے گئے جن میں 258افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس المناک سانحے کے بعد سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت سراٹھانے لگی اور مسلمانوں کے گھروں پر حملے کیے جانے لگے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ ہزاروں مسلمان اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
سری لنکن اسمبلی میں ایک بدھ مت رکن نے دو مسلمان وزراءپر بھی الزام عائد کر دیا تھا کہ ان کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ اس رکن نے مطالبہ کیا کہ مسلمان وزراءسے استعفے لیے جائیں اور ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ اس الزام پر کابینہ میں موجود دیگر 7مسلمان وزراءنے بھی الزام کی زد میں آنے والے دو مسلمان وزراءکے ساتھ احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا اور خود کو تحقیقات کے لیے پیش کر دیا تھا۔ اب پولیس نے تحقیقات کے بعد ان دو مسلمان وزراءکو بے گناہ اور بدھ مت رکن اسمبلی کے الزام کو جھوٹ قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان 9مسلمان وزراءنے گزشتہ روز دوبارہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ان سے سری لنکا کے صدر نے حلف لیا۔