چیئرمین نیب نے خورشید شاہ ،مہتاب عباسی و دیگر کیخلا ف انکوائریوں کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے خورشید شاہ ،مہتاب عباسی و دیگر کیخلا ف انکوائریوں کی منظوری ...
چیئرمین نیب نے خورشید شاہ ،مہتاب عباسی و دیگر کیخلا ف انکوائریوں کی منظوری دیدی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے خورشید شاہ مہتاب عباسی و دیگر کیخلا ف انکوائریوں کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس ہوا جس میں 9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ،نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتساب سب کےلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں،ایگزیکٹو بورڈنے پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ،سابق گورنر خیبرپختونخواسردار مہتاب عباسی و دیگر کیخلا ف انکوائریوں کی منظوری دیدی ،خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر انکوائری کی منظوری دی گئی ،نیب ایگزیکٹو بورڈ نے وزارت اطلاعات افسران، اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ ،پرائیویٹائزیشن کمیشن عہدیداروں،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر کیخلاف انویسٹی گیشنزکی منظوری دیدی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...