امیر بھارتی خاندان نے ایک تیسرے ملک جاکر بھارت کی ناک کٹوادی۔۔۔ پوری دنیا کے سامنے شرمندہ، ایسا کیا کیا؟ جانئے

امیر بھارتی خاندان نے ایک تیسرے ملک جاکر بھارت کی ناک کٹوادی۔۔۔ پوری دنیا کے ...
امیر بھارتی خاندان نے ایک تیسرے ملک جاکر بھارت کی ناک کٹوادی۔۔۔ پوری دنیا کے سامنے شرمندہ، ایسا کیا کیا؟ جانئے

  


جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بھارتی فیملی انڈونیشیاءکے جزیرے بالی پر سیاحت کے لیے گئی اور وہاں ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا کہ دنیا میں پورے بھارت کے لیے خفت کا سامان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ فیملی بالی کے شہر سکاوتی میں ایک لگژری ہوٹل میں ٹھہری اور جاتے ہوئے ہوٹل کے تولیے، صابن، شیمپو حتیٰ کہ باتھ روم کے ٹشو پیپر رول بھی چوری کر لیے۔

ہوٹل کے عملے کا ایک رکن اس فیملی کے جانے کے فوری بعد ان کے کمروں میں گیا تو اسے اشیاءچوری ہونے کا احساس ہوا۔ اس نے فوراً باقی ساتھیوں اور منیجر کو مطلع کیا جنہوں نے پارکنگ میں ہی اس فیملی کو روک لیا اور پولیس بلا لی۔ پولیس کے سامنے ہوٹل کے عملے نے اس بھارتی خاندان کا سامان کھولا تو اس میں سے چوری کی گئی تمام اشیاءبرآمد ہو گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ہوٹل کے عملے کو بھارتی خاندان کے سامان سے چوری شدہ سامان نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب یہ خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اس کا ایک فرد انگریزی میں کہہ رہا ہوتا ہے کہ ’سوری، ہم پہلے ہی بہت لیٹ ہیں، میں اس سامان کی قیمت دینے کو تیار ہوں، سامان کی مالیت سے زیادہ رقم لے لو لیکن ہمیں جانے دو۔‘ اس پر ہوٹل کے عملے کا ایک رکن اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں کہتا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ آپ کے پاس بہت پیسہ ہے مگر بات پیسے کی نہیں ہے۔ ہم ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے۔‘

مزید : بین الاقوامی


loading...