ایک شخص جس نے مسجد کے اندر ایک آدمی کو قتل کیا،اس کو کیا سزا سنائی گئی ہے؟ جانئے

ایک شخص جس نے مسجد کے اندر ایک آدمی کو قتل کیا،اس کو کیا سزا سنائی گئی ہے؟ ...
ایک شخص جس نے مسجد کے اندر ایک آدمی کو قتل کیا،اس کو کیا سزا سنائی گئی ہے؟ جانئے

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مسجد میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دینے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 2017ءمیں العین کی ایک مسجد میں پیش آیا تھا جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ مجرم خلیجی ملک ہی کا رہائشی تھا جس کی عمر 30سال تھی۔ اس کے مقتول کے ساتھ کچھ فیملی ایشوز تھے جس بناءپر اس نے اسے گولیاں مار کر قتل کر ڈالا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ ”مجرم نے مقتول کا اس کے گھر سے پیچھا کرنا شروع کیا اور جب وہ مسجد میں داخل ہو گیا تو قاتل مسجد کے دروازے پر کھڑا انتظار کرتا رہا۔ جب مقتول مسجد میں اکیلا رہ گیا تو وہ اندر گیا اور اس پر گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گیا تاہم بعد ازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسے چند ماہ قبل زیریں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جو اب اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھی ہے اور اسے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...