ایک شہد کی مکھی نے ائیرپورٹ سکیورٹی کی دوڑیں لگادیں، شہد کی مکھی فرار ہونے میں کامیاب، سکیورٹی میں تشویش کی لہر، لیکن کیوں؟ جانئے

ایک شہد کی مکھی نے ائیرپورٹ سکیورٹی کی دوڑیں لگادیں، شہد کی مکھی فرار ہونے ...
ایک شہد کی مکھی نے ائیرپورٹ سکیورٹی کی دوڑیں لگادیں، شہد کی مکھی فرار ہونے میں کامیاب، سکیورٹی میں تشویش کی لہر، لیکن کیوں؟ جانئے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل ایک ترکی نژاد برطانوی خاندان ترکی میں چھٹیاں منا کر واپس برطانیہ پہنچا اور ترکی سے ایک شہد کی مکھی ان کے بیگ میں بند ہو کر ان کے ساتھ برطانیہ پہنچ گئی۔ اب اس مکھی کی وجہ سے برطانوی حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں جس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے۔ برطانوی شہر برسٹل کا رہائشی یہ خاندان جب اپنے گھر آیا اور سوٹ کیس کھولا تو اس میں موجود شہد کی مکھی اڑ کر باہر نکل گئی۔ ابتدائی طور پر تو یہ خبر استہزائیہ انداز میں پھیلی کہ ایک شہد کی مکھی بغیر ویزے کے برطانیہ آ گئی ہے مگر اس خبر پر ماہرین نے حکام کو متنبہ کر دیا کہ اگر یہ مکھی زندہ رہی تو برطانیہ کی مقامی شہد کی مکھیوں پر حملہ آور ہو گی اور انہیں شدید نقصان پہنچائے گی۔

ماہرین کے مطابق شہد کی مکھی کی یہ نسل صرف ایران اور ترکی میں پائی جاتی ہے اور باقی نسلوں کے لیے یہ بہت خطرناک ہوتی ہے۔ اگراس مکھی کی نسل یہاں بڑھ گئی تو یہ برطانیہ کی مقامی شہد کی مکھیوں کی نسل ختم کر ڈالیں گی۔ اس مکھی نے اس خاندان کے گھر کے قریب ہی ایک جگہ درخت پر چھتہ بنانا شروع کر رکھا ہے اور ڈیپارٹمنٹ فار انوائرنمنٹ، فوڈ اینڈ رورل افیئرز کا کہنا ہے کہ ماہرین کی وارننگ کے بعد وہ اس مکھی کو پکڑ کر مار ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مزید : برطانیہ