قومی ٹیم اگلے چار سال کس ٹیم کیخلاف کب سیریز کھیلے گی، کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے؟ تمام تفصیلات جانئے

قومی ٹیم اگلے چار سال کس ٹیم کیخلاف کب سیریز کھیلے گی، کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ...
قومی ٹیم اگلے چار سال کس ٹیم کیخلاف کب سیریز کھیلے گی، کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے؟ تمام تفصیلات جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے بعد پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک لمبا وقفہ مل گیا ہے جس سے پاکستانی ٹیم خوب محظوظ ہو رہی ہے لیکن اگلے 4 سال کے دوران خود کو انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کے مستقبل کے پروگرام اور خاص طور پر آئندہ ورلڈ کپ کیلئے مضبوط اور بہترین ثابت کرنا گرین شرٹس کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مستقبل کے پروگرامز اور 2023ءمیں شیڈول بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اکتوبر 2019ءمیں قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکا جائے گی جبکہ باقی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

سال 2019ء

قومی ٹیم میں اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور نومبر میں آسٹریلیا کیساتھ اوے سیریز ہو گی جس دوران 2 ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ دسمبر میں سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

سال 2020ء 

جنوری اور فروری میں بنگلہ دیش کیساتھ ہوم سیریز کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے اور جولائی میں نیدرلینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے میچ ہوں گے جبکہ جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اگست میں ہی آئرلینڈ کے ساتھ 2 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ اگست ، ستمبر میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

ستمبر کے مہینے میں ہی پاکستان ایشیاءکپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ اکتوبر، نومبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ آسٹریلیا میں منعقد ہو گا جبکہ نومبر، دسمبر میں زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ دسمبر 2020ءاور جنوری 2021ءکے دوران نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز ہوگی جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

سال 2021ء

جنوری، فروری میں جنوبی افریقہ میں ہوم سیریز ہوگی جس دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے اور اپریل میں زمبابوے کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ جون میں انگلینڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔جولائی میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ جولائی، اگست میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ستمبر میں افغانستان کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔

اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے اور اکتوبر، نومبر میں آئی سی سی کی ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ برائے 2021 ءبھارت میں منعقد ہوگی۔ نومبر، دسمبر میں بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

سال 2022ء

فروری، مارچ میں آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ جولائی، اگست میں سری لنکا کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ستمبر میں ایشیا کپ کا انعقاد ہو گا جس کے بعد اکتوبر میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔اکتوبر، نومبر میں نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے جبکہ دسمبر میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

سال 2023ء

فروری اور مارچ میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ءکا ورلڈ کپ بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...