فرانس نے ایسا ہتھیار ایجاد کرلیا جو خلاءسے مشین گن اور لیزر مار سکتا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں پریشان۔۔۔ یہ کیا ہے؟ جانئے

فرانس نے ایسا ہتھیار ایجاد کرلیا جو خلاءسے مشین گن اور لیزر مار سکتا ہے، دنیا ...
فرانس نے ایسا ہتھیار ایجاد کرلیا جو خلاءسے مشین گن اور لیزر مار سکتا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں پریشان۔۔۔ یہ کیا ہے؟ جانئے

  


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین، سمندروں اور فضاءمیں تو حضرت انسان نے تباہ کن ہتھیاروں کے انبار لگا دیئے ہیں اور اب پیرس نے خلاءمیں ایسے ہتھیار ’نصب‘ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق فرانسیسی وزیردفاع فلورنس پارلے نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2023ءتک ایک ایسی سیٹلائٹ خلاءمیں بھیجے گا جو لیزرز اور مشین گنوں سے لیس ہو گی۔ اس کے ساتھ چھوٹے چھوٹے مسلح ڈرون بھی مدار میں بھیجے جائیں گے تاکہ فرانس کے دفاع کو مضبوط تر کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس سیٹلائٹ کا مقصد مدار میں موجود فرانسیسی ’مشینوں ‘کا دفاع کرنا ہو گا۔ یہ اعلان وزیردفاع فلورنس پارلے نے جمعرات کے روز لیون مونٹ ورڈن ایئربیس کے دورے کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم خلاءمیں حقیقی فوجی آپریشنز کرنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں تنہاءلڑنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کرنی ہو گی۔ ہم اس اقدام کے ذریعے ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہو رہے تاہم ہم خلاءمیں موجود اپنی مشینوں کے دفاع کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...