محمد عامر کے ویزا مسائل حل ہو گئے، ٹی 20 بلاسٹ میں کب سے ان ایکشن نظر آئیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

محمد عامر کے ویزا مسائل حل ہو گئے، ٹی 20 بلاسٹ میں کب سے ان ایکشن نظر آئیں گے؟ ...
محمد عامر کے ویزا مسائل حل ہو گئے، ٹی 20 بلاسٹ میں کب سے ان ایکشن نظر آئیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے ویزا مسائل حل ہو گئے ہیں اور اب کل سے وہ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسیکس کی جانب سے ان ایکشن نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے بعد انگلینڈ میں ہی رک جانے والے محمد عامر ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کے خواہاں تھے اور ان کا معاہدہ بھی پورے ایونٹ کیلئے تھا جبکہ ٹیم کی جانب سے ان کا زبردست استقبال بھی کیا گیا لیکن بعد ازاں اندازہ ہوا کہ فاسٹ باﺅلر اور کاو¿نٹی ٹیم دونوں ویزے کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرگئے ہیں۔

محمد عامر عالمی کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے حاصل کئے جانے والے ویزے پر وہ ٹی 20 بلاسٹ میں شریک نہیں ہوسکتے تھے جس کا انکشاف ہونے پر انہوں نے انگلینڈ کی وزارت داخلہ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست بھی دیدی لیکن کارروائی میں وقت لگ گیا اور ایسیکس نے اپنے اہم باﺅلر کے بغیر ہی 3 میچز میں حصہ لیا ،اب گزشتہ روز محمد عامر کو ورک ویزا مل گیا اور وہ جمعرات کو ہمپشائر کیخلاف میچ میں ایسیکس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...