ماضی کی لوٹ مارکے باعث خزانہ خالی ہے ، وزیر اعظم

ماضی کی لوٹ مارکے باعث خزانہ خالی ہے ، وزیر اعظم
ماضی کی لوٹ مارکے باعث خزانہ خالی ہے ، وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابق دورمیں پاکستان کوبے رحمی سے لوٹا گیا ، ماضی کی لوٹ مار کے باعث خزانہ خالی ہے ، ملک میں سوا کرو ڑ گھروں کی قلت ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیشتر لوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے ، پچاس لاکھ لوگوں کا منصوبہ گوادر کے مچھیروں سے شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت لوگوں کوروز گار ملے گا ۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھروں کیلئے 0.2فیصد قرضے دیئے جاتے ہیں، ہاﺅسنگ سکیم میں مقامی میٹریل استعمال کرنے کی کوشش کریں گے ، ہاﺅسنگ سکیم سے لوگوں کو روز گار اورانڈسٹری کوفروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کا مقصد گھر بنانیوالوں کو سہولتیں دینا ہے جن کے پاس وسائل نہیں ، انہیں گھر بنانے کا موقع فراہم کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -