کشمیری سبز ہلالی پرچم کا کفن اوڑھ کروفانبھا رہے ہیں، فردوس عاشق

کشمیری سبز ہلالی پرچم کا کفن اوڑھ کروفانبھا رہے ہیں، فردوس عاشق
کشمیری سبز ہلالی پرچم کا کفن اوڑھ کروفانبھا رہے ہیں، فردوس عاشق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری وفا نبھاتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کا کفن اوڑھ رہے ہیںجہاں مقبوضہ کشمیر کانام آتاہے پاکستان کا تعارف ہونا شروع ہوجاتاہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں اور کشمیرکے عوام بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اٹوٹ انگ کا رشتہ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،وزیر اعظم نے دورہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ کشمیری وفا نبھاتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کا کفن اوڑھ رہے ہیں جہاں مقبوضہ کشمیر کانام آتاہے پاکستان کا تعارف ہونا شروع ہوجاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین عقیدت پیش کرتی ہوں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...