وزیر اعظم عمران خان کا700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد سے اظہار تشکر

وزیر اعظم عمران خان کا700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد سے ...
وزیر اعظم عمران خان کا700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا یو اے ای کے ولی عہد کو ٹیلی فون ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ،700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ۔
جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کرکے 700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پران کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای سے مضبوط بھائی چارے کے تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔ وزیر اعظم نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر حمایت کرنے پر یو اے ای کی تعریف کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ اور علاقائی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید :

قومی -