ارشاد بھٹی نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کو درست قراردیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کا کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی ضبطگی بالکل درست ہے، ابھی بھی اسحاق ڈار کے پاس وقت ہے کہ وہ آکر عدالت میں پیش ہوں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی ضبطگی بالکل درست ہے ، ان کو بہت مرتبہ بلایا گیا ، اخبارات میں اشتہاردیئے گئے ، گھر کے باہر نوٹسز لگائے گئے لیکن یہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کی جائیداد کی ضبطگی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی اسحاق ڈار کے پاس وقت ہے کہ وہ آکر عدالت میں پیش ہوں بصورت دیگر ان کی جائیداد کی ضبطگی بالکل درست ہے ۔