وہ قبرستان جس کی 50 ہزار سے زائد قبریں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں

وہ قبرستان جس کی 50 ہزار سے زائد قبریں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں
وہ قبرستان جس کی 50 ہزار سے زائد قبریں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں گزشتہ کچھ روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔ پورا شہر کسی بڑی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے ، ایسے میں کراچی کا سب سے بڑا قبرستان بھی زیر آب آگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سخی حسن قبرستان میں 50 ہزار سے زائد قبریں زیر آب آگئی ہیں۔ 80 ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط قبرستان کے تین حصے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور پانی مزید پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث ایک لاکھ قبریں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں میں کراچی میں کے الیکٹرک کی ناقص حکمت عملی کے باعث بھی شہریوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ شہر بھر میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ بارش کا پانی اتنا زیادہ ہے کہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...