کراچی کے ڈاکٹر ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں ؟بڑا انکشاف ہو گیا

کراچی کے ڈاکٹر ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں ؟بڑا انکشاف ہو گیا
کراچی کے ڈاکٹر ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں ؟بڑا انکشاف ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد کے ڈاکٹرز اور سرجنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی نیوز چینل جیونیوز کو حاصل ہونے والی ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے باوجود بیشتر ڈاکٹرز انکم ٹیکس نہیں دے رہے۔ایف بی آر نے کراچی کے 30 بڑے ہسپتالوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں جن میں ہسپتالوں کو ڈاکٹروں کی بھرپور آمدن کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ایف بی آر نے ڈاکٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز اور نام بھی طلب کرلیے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...