حفیظ اللہ نیازی نے نیلامی میں جائیدادیں خریدنے والوں کوخبر دار کردیا

حفیظ اللہ نیازی نے نیلامی میں جائیدادیں خریدنے والوں کوخبر دار کردیا
حفیظ اللہ نیازی نے نیلامی میں جائیدادیں خریدنے والوں کوخبر دار کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نیلامی میں کوئی جائیداد نہ لی جائے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے ایسی جائیدادیں لیں ، ان کے پیسے بھی پھنس گئے اور جائیدادیں بھی واپس کرنا پڑیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نیلامی میں کوئی جائیداد نہ لی جائے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے ایسی جائیدادیں لیں ، ان کے پیسے بھی پھنس گئے اور جائیدادیں بھی واپس کرنا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے شخص کے لئے بیس چالیس ملین ڈالر کمانا مشکل نہیں ہوتا ۔ ان کا کہناتھا اس وقت ملک کے اندر جیل بنادی گئی ہے ، جب سے یہ ملک آزاد ہواہے ، ہر پندرہ سال بعد ہم کو ایک نیا ماڈل دیا جاتاہے اورنیا پاکستان دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کھراور نواز شریف کا گھربھی ضبط کیا گیا تھا ، قوم کے ساتھ یہ دھاندلی اور مذاق کرنابند کیا جائے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...