اب کس کی گرفتاری ہوگی؟ فیصل واڈا نے تہلکہ خیز بیان دیدیا

اب کس کی گرفتاری ہوگی؟ فیصل واڈا نے تہلکہ خیز بیان دیدیا
اب کس کی گرفتاری ہوگی؟ فیصل واڈا نے تہلکہ خیز بیان دیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ کل سے احتساب کاعمل تیز ہوگا ، کل کے بعد مہینوں کا کام ہفتوں میں ہوگا ، اب گرفتاری کی کس کی باری ہے یہ ہرگز نہیں بتاﺅں گا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ سینیٹ میں بھی چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ، نمبرز پورے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ منظورنہ ہونے کی دھمکی دی لیکن وہ بھی منظور ہوگیا ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کرپشن دیکھیں ، ٹی ٹی دیکھیں کیا یہ ان کی اخلاقیات ہیں؟

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ کل سے احتساب کاعمل تیز ہوگا ، کل مہینوں کا کام ہفتوں میں ہوگا ، اب گرفتاری کی کس کی باری ہے یہ ہرگز نہیں بتاﺅں گا ۔

مزید : قومی


loading...