ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف اینٹی کرپشن کے الزام پر میدان میں آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ مجھے بھی اینٹی کرپشن کا خط آیا ہے ،مجھ پر تیس کینال زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیاہے، خورشید شاہ کی انکوائری ہو یا کسی اور کی ، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ خبر کی اشاعت پر ڈیلی میل کو نوٹس دیاہے اور اب دعویٰ بھی دائر کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سمیت کسی کے خلاف بھی انکوائری ہو ، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اینٹی کرپشن کا خط آیا ہے ،مجھ پر تیس کینال زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیاہے ۔