وزیر اعلیٰ بلوچستان چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے حق میں کھل کر سامنے آگئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے حق میں کھل کر سامنے آگئے
وزیر اعلیٰ بلوچستان چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے حق میں کھل کر سامنے آگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیئر مین سینیٹ تبدیل کرکے اپنا ایجنڈا تھونپنا چاہتی ہے، صادق سنجرانی ہماری پارٹی سے ہیںاور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سینیٹ کے موجودہ چیئرمین کوہٹانے کی کوئی منطق نہیں ہے ، تاریخ میں پہلی بار چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چیئر مین سینیٹ تبدیل کرکے اپنا ایجنڈا تھونپنا چاہتی ہے ، سینیٹ میں ہماری اکثریت نہیں لیکن پھر بھی کوشش کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر سیکرٹ ووٹنگ ہے ، ارکان اپنا ضمیر دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہماری پارٹی سے ہیں، ان کاساتھ دیں گے ۔

مزید : قومی


loading...