”آصف زرداری یہ کام کبھی نہیں کریں گے“، چودھری منظور نے واضح کردیا

”آصف زرداری یہ کام کبھی نہیں کریں گے“، چودھری منظور نے واضح کردیا
”آصف زرداری یہ کام کبھی نہیں کریں گے“، چودھری منظور نے واضح کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ آصف زرداری کی جب گردن کاٹی گئی ، وہ اس وقت نہیں جھکے ، اب وہ تحریک انصاف کی حکومت کے آگے کیا جھکیں گے؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ تحریک انصا ف ہمیں اخلاقی قدریں سکھانے سے پہلے ذرا اپنی اخلاقی قدریں بھی دیکھ لے ، ایم کیو ایم وہی ہے جس کو غدار کہاجاتا تھا ، آج ان کوساتھ بٹھایا ہوا ہے ، آدھی سے زیادہ کابینہ نیب زدہ ہے ، ہم نے عدالتوں میں جواب دیناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب والے عدالت میں چودہ ارب کی ٹرانزکشن سے تین کروڑ پر آجاتے ہیں ، یہ کیاتماشہ کیا جارہا ہے ؟ آصف زرداری کی جب گردن کاٹی گئی ، وہ اس وقت نہیں جھکے ، اب وہ تحریک انصاف کی حکومت کے آگے کیا جھکیں گے ؟

مزید : قومی


loading...