سینیٹ ارکان کو صادق سنجرانی کیخلاف ووٹ دینے میں کیا مشکل درپیش ہے ؟ دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے بتادیا

سینیٹ ارکان کو صادق سنجرانی کیخلاف ووٹ دینے میں کیا مشکل درپیش ہے ؟ دفاعی ...
سینیٹ ارکان کو صادق سنجرانی کیخلاف ووٹ دینے میں کیا مشکل درپیش ہے ؟ دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہاہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں نمبرز گیم ہے اور اس میں کوئی نظریہ نہیں ہوتا ، سینیٹ کے ممبرز کیلئے مشکل ہوگا کہ صادق سنجرانی کیخلاف ووٹ دیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں نمبرز گیم ہے اور اس میں کوئی نظریہ نہیں ہوتا ، سینیٹ کے ممبرز کیلئے مشکل ہوگا کہ صادق سنجرانی کیخلاف ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمان میں جو لوگ ہیں جب یہ اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں تو لالچ یا ڈر کی وجہ سے کرتے ہیں اور اگر لالچ اورڈر نہیں ہے تو پھر اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرلیں ۔

مزید : قومی


loading...