ہر شعبے میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

ہر شعبے میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف
ہر شعبے میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہزادہ ترکی بن عبد اللہ بن ال شبانہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال بھی موجودتھے،آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر شعبے میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے شہزاد ترکی بن عبد اللہ بن ال شبانہ نے ملاقات کی ، اس موقع پر سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال بھی موجودتھے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی تعاون موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر شعبے میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ آرمی چیف نے شہزادہ بندربن عبد العزیز بن سعود کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا ۔

مزید : قومی /دفاع وطن