وہ 4 عربی جو مریم نواز کو کروڑوں روپے بھیجتے رہے، نام سامنے آگئے

وہ 4 عربی جو مریم نواز کو کروڑوں روپے بھیجتے رہے، نام سامنے آگئے
وہ 4 عربی جو مریم نواز کو کروڑوں روپے بھیجتے رہے، نام سامنے آگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 عربی مریم نواز کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے بھیجتے رہے ہیں، یہ سلسلہ 2002 سے جاری تھا۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے بدھ کے روز نیب میں پیشی کے دوران ان 4 عربیوں کے بارے میں پوچھا گیا جو ان کے اکاﺅنٹ میں 2002 سے رقم بھجوا رہے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ان چار افراد میں یو اے ای کے سید سیف بن جابر اور نصیر عبداللہ شامل ہیں۔ تیسرا نام یو کے سے شیخ ذکاءالدین کا ہے اور اس کے بعدسعودی عرب کے حانی احمدکا نام بھی سامنے آیا۔ نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز سے ان عربیوں سے ملنے والے کروڑوں اربوں روپے کے بارے میں پوچھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2002سے 4عربی کروڑوں اربوں روپے مریم نواز کے بینک اکاونٹس میں بھیجتے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ رمضان شوگر ملز کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر بن گئیں۔ ’یہ ہے ملک کی خدمت کہ 2002 سے 4عربی آپ کو پیسہ بھیج رہے ہیں۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز کی بدھ کے روز چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب میں پیشی ہوئی تھی جس میں ان سے نیب کی جانب سے دبئی سے آنے والے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ مریم نواز نے ان پیسوں سے اظہار لاعلمی کیا اور نیب اہلکاروں سے کہا کہ وہ اس بارے میں عباس شریف اور میاں شریف سے پوچھیں۔ اس پر نیب نے کہا کہ عباس شریف اور میاں شریف تو فوت ہو چکے ہیں ان سے کیسے پوچھیں،نیب ٹیم نے کہا کہ آپ کے ایک کروڑ کے شیئرز ہیں اور آپ کہہ رہی ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں ؟۔ نیب ٹیم نے کہا کہ ہم نے آپ کو سمن بھیجا تھا آپ نے اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا؟ اس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...