حکومت اور چیئر مین سینیٹ کی جانب سے کیا کوششیں کی جارہی ہیں ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

حکومت اور چیئر مین سینیٹ کی جانب سے کیا کوششیں کی جارہی ہیں ؟ حامد میر نے ...
حکومت اور چیئر مین سینیٹ کی جانب سے کیا کوششیں کی جارہی ہیں ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میرنے کہاہے کہ صادق سنجرانی کے سینیٹرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن کے سینیٹرز سے پیار محبت کے ساتھ ووٹ لئے جائیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صادق سنجرانی کے سینیٹرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن کے سینیٹرز سے پیار محبت کے ساتھ ووٹ لئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے سینیٹرز کو ڈسپلن میں باندھ دیاہے ، اس لئے ہوسکتا ہے کہ کل صادق سنجرانی اپنی سیٹ سے محروم ہوجائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پریشان ہوجانا چاہئے ،بظاہر تو حکومت کو چیئر مین سینیٹ کے ہٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کاآجاتاہے تو حکومت کواپنی صف بندی پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور بی این پی کے مینگل کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر بی این پی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کرے گی اور اگر وزیر اعلیٰ بلوچستان کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر وزیر اعظم عمران خان کو پریشان ہونا چاہئے ۔

مزید : قومی


loading...