مریم نواز نے 2014-15 میں 31 کروڑ کے گفٹس وصول کیے، 2015-16 میں کتنے تحائف ملے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

مریم نواز نے 2014-15 میں 31 کروڑ کے گفٹس وصول کیے، 2015-16 میں کتنے تحائف ملے؟ سینئر ...
مریم نواز نے 2014-15 میں 31 کروڑ کے گفٹس وصول کیے، 2015-16 میں کتنے تحائف ملے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دور میں مریم نواز نے کروڑوں روپے کے تحائف وصول کیے ۔

نجی ٹی وی آپ نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ سنہ 2010-11 میں مریم نواز کو 3 کروڑ روپے کے تحائف ملے ، 2011-12 میں انہیں 5 کروڑ اور 2012-13 میں ساڑھے تین کروڑ کے تحائف ملے۔

رﺅف کلاسرا کے مطابق نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد مریم نواز کو پہلے ہی سال 2013-14 میں سوا 19 کروڑ روپے کے تحائف ملے۔ 2014-15 میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو ملنے والے تحائف کی مالیت 31 کروڑ روپے ہوگئی۔ سینئر صحافی کے مطابق مریم نواز کو 2015-16 کے دوران سوا 17 کروڑ روپے کے گفٹس ملے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...