کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق، ملزمان فرار

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق، ملزمان فرار
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق، ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، ایک ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں پر یہ پانچواں حملہ ہے۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا، جاں بحق سب انسپکٹر ڈیوٹی کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناردرن بائی پاس پر افسر کو نشانہ بنایا۔آئی جی سندھ نے ناردرن بائی پاس پرفائرنگ سےپولیس اہلکارکی شہادت کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیرسے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے اور منع کرنے کے باوجود ڈیوٹی آمد اور گھر واپسی پر وردی میں ملبوس ہوکر آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس چیف نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر احکامات جاری کیے تھے کہ کوئی بھی اہلکار دوران ڈیوٹی اور گھر جاتے ہوئے وردی نہیں پہنے گا اور سادہ لباس میں گھر جائے گا۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ جو پولیس اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایایس آئی غلام محمد کوفائرنگ کرکیقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ شناخت کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملزمان تینوں واقعات میں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔اس سے قبل محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کیبعد نعمان کااسلحہ ساتھ لے گئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔