پنجاب حکومت نے بیورو کریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے بیورو کریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے بیورو کریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے تمام بیوروکریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تمام سرکاری افسران سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اور اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام افسران اوراداروں کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اپنی جائیداد اور آمدن کے ذرائع کی ساری تفصیلات جلد پیش کردیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں درکار ساری تفصیلات جمع کروائیں، تمام افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات پروموشن بورڈ کےسامنے رکھی جائیں گی۔

مزید :

قومی -