کورونا وائرس کی وباء کے باعث گلگت بلتستان کی عوام عید الاضحی سادگی سے منائیں:نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

کورونا وائرس کی وباء کے باعث گلگت بلتستان کی عوام عید الاضحی سادگی سے ...
کورونا وائرس کی وباء کے باعث گلگت بلتستان کی عوام عید الاضحی سادگی سے منائیں:نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی( آئی این پی)نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث گلگت بلتستان کی عوام عید الاضحی سادگی سے منائیں وفاقی و صوبائی نگران حکومت کا مقصد عوام کی خدمت صاف شفاف انتخابات کروانا ہے جس کے لئے ہر فورم پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال یقینی بنا رہے ہیں اسلام آباد کے دورے کے موقع پر وفاقی وزراء سمیت این ڈی آرایم ایف کے سی ای او سے بھی ملاقاتیں کیں جو گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی میں مدد گار ثابت ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان و پریس کوآر ڈی نیٹر فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کہا کہ میری خواہش ہے کہ انتخابات کو برامن انداز سے سرانجام دوں اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کے لئے بھرپور جدوجہد کروں اسی مقصد کے لئے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پر وفاقی وزیروں سمیت دیگر اہم سرکاری آفیسران سے بھی ملاقاتیں کی جو آنے والے دنوں میں سود مند ثابت ہوں گی انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے دورے کے موقع پر این ڈی آر ایم ایف کے سی ای او جنرل ندیم سے بھی ملاقات ہوئی جو انتہائی اہم رہی این ڈی آر ایم ایف گلگت بلتستان میں ریسکیور 1122کی بہتری اور اس ادارے کو مزید فعال بناکر قدرتی آفات کے موقع پر اس کی استعداد بڑھانے کے لئے تعاون کرے گی جبکہ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کی بہتری اور کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے خصوصی فنڈز سے گلگت بلتستان حکومت کو 600ملین کی خطیر رقم مختص کرے گی اس سلسلے میں صوبائی محکمہ صحت گلگت بلتستان اپنی سفارشات جلد این ڈی آر ایم ایف کو ارسال کرے گی اس طرح گلگت بلتستان کی تین اہم سٹرکیں دیوسانی روڈ سکردو تا پھواتو گنگ چھے بارڈ ایریا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے ہمارے مطالبے پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت سے الگ الگ پی سی (ون) طلب کیا بہت جلدان منصوبوں کے پی سی (۱) وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں کو ارسال کریں گیانہوں نے مزید بتایا کہ ہم وفاقی حکومت کے اس حوالے سے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں معدنیات کا جیالوجیکل سروے مستعدادارے سے کرانے کا وعدہ کیا ہے گلگت بلتستان ایک دور افتادہ علاقہ ہے جس بناء پر وفاقی حکومت یہاں کے باسیوں کے لئے گندم کا خصوصی کوٹہ مختص کرتی آئی ہے اور اس ضمن میں ہم نے وفاقی حکومت سے بات کی ہے جس پر وفاقی حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ گندم کا کوٹہ روایتی انداز میں بحال رہے گا کورونا وائرس کی صورت حال میں این ڈی ایم اے نے ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اس ضمن میں میری ملاقات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے بھی ہوئی جو انتہائی خوشگوار اور مثبت رہی ہم این ڈی ایم اے کا پہلے سے ہی شکر گزار ہے کہ 19کورڈ کے حوالے سے اس ادارے نے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا جنرل محمد افضل ں ے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جی ڈی ایم اے کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات اور سفاشات کی روشنی میں گلگت بلتستان حکومت سے پی سی (ون) طلب کرکے اسے منظور کریں گے ایسے کامیاب اجتماعی منصوبے سے گلگت بلتستان میں تر قی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا جس کے ثمرات سے عوام کا معیاز زندگی بھی بہتر ہوسکے گا اور گلگت بلتستان کی ترقی بھی ممکن ہوگی۔