اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد اقتدار سے محرومی کے باعث اضطراب کا شکار،حکومت کو ایسے اتحادوں سے کوئی خطرہ نہیں:انصاف ویلفیئر ونگ

اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد اقتدار سے محرومی کے باعث اضطراب کا شکار،حکومت کو ...
اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد اقتدار سے محرومی کے باعث اضطراب کا شکار،حکومت کو ایسے اتحادوں سے کوئی خطرہ نہیں:انصاف ویلفیئر ونگ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انصاف ویلفیئر ونگ کےمرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی ،نیلم حیات ملک ایم پی اے اور چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد اقتدار سے محرومی کے باعث اضطراب کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پی پی پی کے خلاف بھی ایسے اتحاد کے سرخیل تھے، حکومت اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نہ ہی ہمیں ایسے اتحادوں سے کوئی خطرہ ہے.

تفصیلات کے مطابق انصاف ویلفیئر ونگ کی ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے حبیب ملک اورکزئی ،نیلم حیات ملک ایم پی اے اور چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ ملک میں عوام کی فلاح و بہبود سے براہ راست تعلق رکھنے تعمیر و ترقی کے ایسے کام ہوئے ہیں جو گذشتہ حکومتوں کے ادوار میں نہیں ہو سکے جبکہ ترقیاتی منصوبوں سے کمیشن کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام الناس کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چائییے، یہ وباء ابھی مکمل طور پھر ختم نہیں ہوئی، چین سے خبریں آ رہی ہیں کہ وہاں کورونا کے کیسز پھر سے سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ بے احتیاطی ہے، اگر ہمارے عوام احتیاط کریں اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تو اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکتا ہے.

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -