مقابلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار

  مقابلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس اہلکاروں نے جیا موسی سے 2 رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ایک فرارہو گیا ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق 3 رکنی مسلح ملزمان مو ٹر سائیکل پر سوار تھے ڈاکوؤں کی ڈولفن ٹیم کے ساتھ شدید مزاحمت کی ڈولفن ٹیم 14 نے ملزمان کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا ڈاکوشاہدرہ میں گن پوائنٹ پر کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں انکے قبضہ سے 02پسٹلزو موٹر سائیکل برآمد کر کے ڈی ایس پی سٹی ڈولفن کاشف خلیل کی ہدایت پر ملزمان تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے ٹیم و سیکٹر انچارج کے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -