دکان میں سلنڈر دھماکہ سے ایک شخص شدید زخمی

دکان میں سلنڈر دھماکہ سے ایک شخص شدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقہ میں یو ای ٹی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا. دھماکہ کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ میں واقعہ دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا. سلنڈر دھماکہ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو نے موقع ہر پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. پولیس نے موقع ہر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -