چوریاں ڈاکے: شہریوں سے نقدی، زیورات، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں ودیگرسامان لوٹ لیا گیا

  چوریاں ڈاکے: شہریوں سے نقدی، زیورات، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں ودیگرسامان لوٹ ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق شادباغ میں تین ڈاکو دو بھائیوں عمران اور گلزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقداور قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے حاجی عمران اور بھائی گلزار قربانی کا جانور خرید کر گھر واپس لوٹے ہی تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارتین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ذوہیب کے گھر سے 5لاکھ 25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے مجاہد کے گھر سے 3لاکھ 90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، سول لائن میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نعیم کے گھر سے 1لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکووں نے محمود کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا لاری اڈا میں ڈاکوؤں نے منیب سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، پرانی انارکلی کے علاقہ میں ڈاکووں نے ارشد سے35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اورنگزیب سے20 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ گارڈن ٹاؤن اور گلشن راوی سے گاڑیاں اور نواں کوٹ، مزنگ اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -