عید قریب آتے ہی منافع خور متحرک،ناقص مٹھائیوں کی فروخت عام
(جنرل رپورٹر) عید کے قریب آتے ہی منافع خوروں کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا بھی پوری طرح سے سرگرم ہو گیا، کولڈ ڈرنکس اور مٹھائیوں میں ملاوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہو گئی۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار لٹر سے زائد جعلی مشروبات اور بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ مٹھائیاں پکڑی جا چکی ہیں۔عیدین پر منافع خوری کے ساتھ ساتھ مختلف اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کی شکایات بھی بہت پرانی ہیں، صرف ایک ہفتے کے دوران لاہور میں 8 ہزار لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑے جا چکے ہیں تو پانچ سے چھ سو کلو زائد المیعاد اور ملاوٹ شدہ مٹھائیاں بھی تلف کی جا چکی ہیں۔