نوازشریف کے دور میں ترقی یافتہ ملک آج اندھیروں میں ڈوب گیا،مریم گنڈا پور

نوازشریف کے دور میں ترقی یافتہ ملک آج اندھیروں میں ڈوب گیا،مریم گنڈا پور

  

رہنما مریم نواز گنڈاپور نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کے دور میں ترقی کرنے والا ملک آج اندھیروں میں دھکیل دیاگیاہے،موجودہ حکومت عوام دشمن ہے،نااہل حکومت کے غلط فیصلے ملکی معیشت کے لئے زہر قاتل ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ینگ لائیرز فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور بے روزگاری کے عوام کو کچھ نہیں دیا،لاک ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے اس سے معاشی صورتحال مزید ابتر ہوگی اور بے روزگار ی میں اضافہ ہوگا،کاروبار کھلنے سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور پاکستان ترقی کرے گا،انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی دہشت گرد بھوشن نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کو اعتراف کیا لیکن اب کلبھوشن کو فرار کرانے کے راستے تلاش کئے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -